261

تھل یونیورسٹی بھکر کا پہلا سنڈیکیٹ اجلاس سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نجف اقبال کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا پانچ فیکلٹیز کے زیر انتظام 21 شعبہ جات کے قیام کی منظوری دے دی گئی ستمبر سے تمام شعبہ جات میں داخلوں کا آغاز ہوگا

تھل یونیورسٹی بھکر کا پہلا سنڈیکیٹ اجلاس سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نجف اقبال کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا پانچ فیکلٹیز کے زیر انتظام 21 شعبہ جات کے قیام کی منظوری دے دی گئی ستمبر سے تمام شعبہ جات میں داخلوں کا آغاز ہوگا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر اسلام اللہ خان نے ایجنڈا اور یونیورسٹی کی ضروریات کے حوالے سے شاندار انداز میں سنڈیکیٹ کے ارکان کو بریفنگ دی تفصیلات کے مطابق تھل یونیورسٹی بھکر سنڈیکیٹ کا پہلا اجلاس گزشتہ روز ارفاء کریم ٹاور لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری ایچ ای ڈی پنجاب نجف اقبال نے کی جبکہ اجلاس میں سنڈیکیٹ ممبران مولانا صفی اللہ ،ڈاکٹر عظمی قریشی وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان ، ڈاکٹر نصرت جہاں سابق پروفیسر زوالوجی ، ڈاکٹر عامر شاہ سابق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری سابق وائس چانسلر جناح میڈیکل کالج ،چئرمین پی ایچ ای سی کی نمائندہ ڈاکٹر سمیرا رحمان اور ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی شاہد زمان لک ،ایڈیشنل سیکرٹری لاء ،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نے خصوصی شرکت کی جبکہ ممبران اسمبلی آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان کی سرپرستی میں ڈائریکٹر اکیڈمکس تھل یونیورسٹی بھکر ارم جمیل ، رجسٹرار تھل یونیورسٹی بھکر ڈاکٹر شاہد کلیم ، میڈم رابعہ صباء ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیر انچارج ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی اور ڈپٹی رجسٹرار / پی آر او مستقیم شہزاد ملک نے شرکت کی اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر اسلام اللہ خان نے ایجنڈا سے آگاہ کیا اور انہوں نے تھل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے بھکر ذہین لوگوں کا خطہ ہے جہاں یونیورسٹی کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں اس لیئے اس علاقہ کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی میں تمام بنیادی شعبہ جات کے قیام اور داخلوں کی منظوری از حد ضروری ہے جس سے اتفاق کرتے ہوئے سنڈیکیٹ کے ارکان نے تھل یونیورسٹی بھکر میں میں نئے چھ شعبہ جات کے قیام کی منظوری دی جس کے بعد تھل یونیورسٹی کے 21 شعبہ جات میں طلبہ داخلہ لے سکیں گے یہ 21 شعبہ جات پانچ فیکلٹی کے زیر انتظام کام کریں گے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں