257

تھل ایکسپریس ملتان سے صبح 8 بجے روانہ ہوکر مظفر گڑھ، بھکر، کندیاں، جنڈ، اٹک سٹی، حسن ابدال اور گولٹرہ شریف سٹاپ کرتی ہوئی رات 10 بجکر 20 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی

20-04-2022
لاہور: ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ملتان ۔ راولپنڈی ۔ملتان براستہ کندیاں، اٹک سٹی گولٹرہ شریف کے درمیان چلنے والی تھل ایکسپریس (129UP/130DN) کو 21 اپریل 2022 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھل ایکسپریس (129UP) ملتان سے صبح 8 بجے روانہ ہوکر مظفر گڑھ، بھکر، کندیاں، جنڈ، اٹک سٹی، حسن ابدال اور گولٹرہ شریف سٹاپ کرتی ہوئی رات 10 بجکر 20 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح تھل ایکسپریس (130DN) راولپنڈی سے صبح 7 بجے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی رات 9 بجکر 35 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔ یہ ٹرین ایک اے سی سٹینڈرڈ، سات اکانومی کلاس کوچز ، ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں