233

تحریکِ انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنما نے مسجد نبوی واقعے پر پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

۔۔۔۔۔۔۔اعلان لاتعلقی۔۔۔۔۔۔۔

تحریکِ انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنما نے مسجد نبوی واقعے پر پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں۔

پی ٹی آئی کا بلوچستان سے صفایا ہونے کا امکان، بلوچستان کے مزید اہم رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ نے کا عندیہ دیدیاہے ذرائع ۔۔
مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، آج سے میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کرتا ہوں ۔چیف آف رخشانی سردار اورنگ زیب رخشانی ۔۔۔۔

چیف آف رخشانی سردار اورنگ زیب رخشانی نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ مسجد نبوی وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لئے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے یہ وہ مقام ہے جہاں اونچی آواز میں بات کرنا بھی بے ادبی ہے یہ وہ مقام ہے جہاں فرشتے نظریں جھکا کر آتے ہے مسجد نبوی کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں مسجد نبوی کی حرمت کا خیال رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے گزشتہ روز مسجد نبوی میں ہونی والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور اس قبیح فعل پر میں آج سے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کرتا ہوں۔۔۔۔
شاہ جی کی وال سے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں