319

بیوی سے جھگڑا ہوا تو شوہر غصہ میں آگیا چار بچوں کو نہر میں پھیکنے کی دھمکی دی اور بچوں کو رکشہ میں ڈال کر نہر میں پھینکنے لے گیا

Weldon Rescue 1122, Mianwali.

اور یوں ایک ہستی بستی فیملی ایک ڈزاسٹر سے بچ گئی

میانوالی ریسکیو1122کے جوانوں کے بر وقت رسپانس نے ماں کی گود اجڑنے سے بچا لی

پپلاں میں میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی پر شوہرنے غصہ میں اکر چار بچوں کو نہر میں پھیکنے کی دھمکی دے کر رکشہ میں لے گیا
پریشانی کے عالم میں بچوں کی ماں نے چیخ و پکار کرتے ہوئےمدد کے لئے ریسکیو1122کو کال کی

ریسکیوکنٹرول میں موجود آپریٹرز نے ماں کو تسلی دیتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے ضروری انفارمیشن لی اور اس اہم اور ضروری مشن کیلئے ریسکیو ٹیمیں الرٹ کردیں

ریسکیو میانوالی نے ہرصورت بچوں کو بچانے کا پلان کیا اور فوری ریسکیو ٹیمیں متعلقہ جگہ کی طرف روانہ کردیں

بچوں کے والد کو کال کر کے ریسکیو ٹیم نے باتوں میں لگا کے مصروف رکھا اور غیر رسمی انداز سے سمجھانا شروع کیا تاکہ ریسکیو ٹیمیں وہاں پہنچ جائیں اور والد کوئی بیوقوفی نہ کرے اور کوئی ناخوشگوار واقع نہ ہو جائے

دوسری جانب ریسکیو ٹیمیں وقت ضائع کئے بغیر ممکنہ نہر کی طرف اڑتی ہوئی جارہی تھیں

ٹیمیں کی خواہش تھی کسی بھی طرح ہم وہاں پہنچیں اور پھول سے بچوں کو محفوظ کرلیں، سفر تھا کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا اور آخرکار ریسکیو ٹیموں کو ایک رکشہ نظر اگیا، حکمت عملی اور بہتر تدبیر کے ساتھ ریسکیور نہر کے قریب رکشہ کے پاس پہنچ گئیں اور فوراً بچوں کو محفوظ بنا کے اپنی ایمبولینس میں منتقل کیا

الحمداللہ رب العالمین

صورت حال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے والد کی بھرپور کونسلنگ کی کیونکہ ایسی صورت حال میں جذباتیت میں والد کوئی اور قدم اٹھا کے اپنے آپکو بھی نقصان پہنچا سکتا تھا اور جان تو اسکی بھی بچانا ضروری تھا

کونسلنگ کے بعد والد کو پشیمانی ہوئی اور یوں قیمتی زندگیاں بچ گئیں

ریسکیو ٹیم نے ایمبولینس میں بچوں کو ان کے گھر لا کر ماں اور چاچا کے حوالے کردیا اور یوں ایک کٹھن ریسکیو مشن مکمل ہوا

فرشتوں سے بہتر ہے انسان بننا
مگر اس پہ لگتی ہے محنت زیادہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں