281

بھیڑ کو ایک معمر خاتون کو ٹکریں مار کر ہلاک کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی

خاتون کو قتل کرنے پر بھیڑ کو 3 سال قید کی سزا

25 مئی ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) جنوبی سوڈان میں بھیڑ کو ایک معمر خاتون کو ٹکریں مار کر ہلاک کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

واقعہ جنوبی سوڈان کی ریاست لیکس اسٹیٹ کے علاقے رمبک میں گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھیڑ نے معمر خاتون کے سینے پر متعدد بار ٹکریں ماریں جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی جبکہ بھیڑ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں