290

بھکر پبلک سیکرٹریٹ میں تقریب ضلعی صدر مسلم لیگ ن سابق ایم این اے عبدالمجید خان خنانخیل نے پارٹی عہدیداران کے ہمراہ ایٹمی دھماکوں کی سالگرہ کا کیک کاٹا

بھکر۔یوم تکبیر کے پرمسرت موقع پر مسلم لیگ ن پی پی 92 بھکر پبلک سیکرٹریٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ن بھکر سابق ایم این اے عبدالمجید خان خنانخیل نے پارٹی عہدیداران کے ہمراہ ایٹمی دھماکوں کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ اس موقع انصر اقبال چھینہ، انفارمیشن سیکرٹری رانا انور اختر،حاجی عالمشیر خان خنانخیل ، ودیگر راہنماوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن بھکر سابق ایم این اے عبدالمجید خان خنانخیل نے کہا کہ یوم تکبیر امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم دن کی حیثیت رکھتا ہے یہ وہ دن ہے جب قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مغربی ممالک کے تمام تر دباو اور لالچ کو ٹھکراتے ہوے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز دلایا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کے دفاعی اور معاشی طور پر مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے دن رات کام کیا جس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے نواز شریف نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے جرات مند اور اور غیرت مند لیڈر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں