209

بھکر:یوم پاکستان کے حوالے سے ڈی سی آفس میں تقریب ریسکیورز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

بھکر(ریسکیو1122بھکر)یوم پاکستان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ مرکزی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر محمد عبیداللہ خان کے زیرسرپرستی ریسکیو 1122سٹاف کی شرکت
پرچم کشائی ہوئی اور ریسکیورز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی طرف سے ریسکیورز کو بہترین سلامی پیش کرنے پر خراج تحسین اور نقد انعام کا اعلان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر محمد عبیداللہ خان
تفصیلات کے مطابق:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریسکیو 1122 بھکر نے یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ مرکزی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر محمد عبیداللہ خان کے زیرسرپرستی ریسکیو 1122سٹاف نے شرکت کی۔پرچم کشائی ہوئی اور ریسکیورز کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے ریسکیورز کی سلامی اور پریڈ پرفارمنس کو سراہا اور ریسکیو دستے کے لیے نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمدعبیداللہ خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر محمد عبیداللہ خان نے اپنے بیان میں کہا یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہمیں اپنے پاکستان اور پاکستان کی عوام کے لے بہترین شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے ہم اس ملک پاکستان کی بقا اور سا لمیت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔کمزور قومیں ہمیشہ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر دوسرں کو الزام دیتی ہیں اس لیے ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں اپنے نظام خود ٹھیک کرنا ہو نگا اگر ہمیں اپنے ملک کو استحکام بخشنا ہے تو ہمیں اپنی صفوں کو نئے طریقوں سے نئے جذبے سے ترتیب دینا ہو گا۔
آئیے آج کے اس تاریخی اور یادگاردن پر عہد کریں کہ پاکستان کو ایک محفوظ اور مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے
پاکستان زندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں