224

بھکر:ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کا شہر میں قائم کردہ عطا پارک اور جہان خان کے سستے رمضان بازاروں کا دورہ

بھکر… ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کا شہر میں قائم کردہ عطا پارک اور جہان خان کے سستے رمضان بازاروں کا دورہ۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سستے رمضان بازاروں میں بھرپور ریلیف ملے گا۔سستے رمضان بازاروں میں عمدہ معیاری اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ویجی لینس سکواڈ کے زریعے رمضان بازاروں کی ڈی سی آفس کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ شہریوں کو فراہم کردہ ریلیف کا موقع پرجائزہ لیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے مزید کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں آٹا ،چینی ،دالیں ،گوشت سبزیاں اور پھل عام مارکیٹ کے مقابلہ میں آرزاں نرخوں پر دستیاب ہیں علاؤہ ازیں سستے رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے معیار پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور متعلقہ رمضان بازار کی انتظامیہ اشیاء کی بہتر کوالٹی کی زمہ دار ہوگی اس سلسلہ میں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر بھکر احمد سلیم چشتی کو خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے رمضان بازار دورہ کے موقع پر صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں سمیت دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں