248

بھکر:لوٹا کریسی میں نوانی بھی شامل پی ٹی آٸی کی سیاسی گیم ختم ہونے جارہی ہے جنرل سکرٹری مسلم لیگ ن عرفان اللہ خان نیازی

دریاخان(مہرالدین ایوبی) مسلم لیگ ن ضلع بھکر کے جنرل سیکرٹری محمد عرفان اللہ خان نیازی یہاں تحصیل صدر غلام علی انصاری اور جنرل سیکرٹری ملک محمد عثمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل دریاخان سمیت پورے ضلع سے مسلم لیگ ن کے کارکنان 28مارچ کو لانگ مارچ میں اسلام آباد میں بھر پور شرکت کریں گے جب تک قائدین حکم نہیں دیں گے اس وقت تک واپسی نہیں ہوگی ہم شیر جوان ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ہر یونین کونسل سے نواز شریف کا سپاہی نکلے گا مسلم لیگ ن کا یہ لانگ مارچ مہنگائی ۔لاقانونیت اور فسطائی حکومت کے خاتمہ کے لئے ہے پی ٹی آئی کی حکومت عوام پر عذاب نازل ہوئی ہے ملکی سالمیت داو پر لگی ہوئی ہے ملک کی معیشت تباہ وبرباد کرکے رکھ دی گئی ہے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوچکی ہے حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے چین اور روس بھی موجود ہ حکومت کے ساتھ نہیں چل پانے کا واضح طور پر کہہ چکے ہیں او آئی سی کانفرنس پی ٹی آئی حکومت نے نہیں سعودی عرب نے امریکہ کے کہنے پرافغانستان کے لئے بلائی لیکن جس ملک کے لئے بلائی گئی اس نے ہی شرکت نہیں کی چوہدری نثار علی کا کارڈ اب نہیں چلے گا حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ترین گروپ اور اہم خیال گروپوں میں معاملات چلے ہوئے ہیں جو مائنس سعید اکبر خان نوانی ایم پی اے پر طےہوں گےنوانی ن لیگ میں نہیں جاررہے ہیں اور نہ ہی انہیں ن کا ٹکٹ آفر ہوا ہے ساری پیدل خبریں ہیں ان کا سوشل میڈیا سیل پھیلا رہا ہے نواز شریف کے خلاف بھی عالمی سازش تیار ہوی تھی امریکہ ہر ممکن طور پر سی پیک رکوانا چایتا ہے چین بنا کے رہے گا کیونکہ سی پیک چین کی شہ رگ ہے جب تک آزاد الیکشن لڑنے پر پابندی عائد نہیں ہوگی لوٹوں کی سیاست کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے ہر دور میں بیس سے پچیس ایم پی اے۔ اتنے ہی ایم این اے لوٹا کریسی کا موجب بنے ہیں جن میں بھکر سے نوانی بھی شامل ہیں عمران کی سیاسی گیم اینڈ ہونے جارہی ہےضلع بھکر سے اسلام آباد جانے والے قافلے کا میانوالی میں استقبال ہوگا دونوں اضلاع کےقافلے اکٹھے جائیں گے جب تک سیاسی ٹھگ موجود ہیں لالچی سیاسی لوٹے ختم نہیں ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں