207

بھکر:رمضان المبارک میں ضلع کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 9 سستے بازار قائم کئے جائیں گے

بھکر:رمضان المبارک میں ضلع کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 9 سستے بازار قائم کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر

بھکر:تحصیل بھکر 3،دریاخان 2،کلورکوٹ 2 اور منکیرہ کی تحصیل میں بھی 2 سستے رمضان بازار کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر

بھکر:سستے بازاروں میں ناقص معیار کی اشیاء سامنے آنے پر متعلقہ انتظامیہ کے خلاف موقع پر کارروائی کروں گا۔ڈپٹی کمشنر

بھکر: تاجر حضرات اللہ کی خوشنودی کیلئے رمضان المبارک میں لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ڈپٹی کمشنر

بھکر:رمضان المبارک میں مہنگے داموں اشیاء کی فروخت کرنیوالے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔ڈپٹی کمشنر

بھکر:رمضان المبارک میں نماز تراویح سمیت دیگر عبادات کیلئے سی او ضلع کونسل صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور پر بھرپور توجہ دیں۔ڈپٹی کمشنر

بھکر:رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر عوام الناس کو سستے داموں اشیاء کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں۔

بھکر:چینی،دالیں،گھی،بیف اور چکن کی رمضان بازاروں میں آرزاں نرخوں پر فروخت ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے یقینی بنائیں گے۔صدر انجمن تاجران

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں