252

بنی گالا میں مستعفی ایم این اے وممبر پارلیمانی بورڈ سرگودہا ڈویثرن محمد ثناء اللہ خان مستی خیل کی سابق وزیر اعظم پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد:
بنی گالا میں مستعفی ایم این اے وممبر پارلیمانی بورڈ سرگودہا ڈویثرن محمد ثناء اللہ خان مستی خیل کی سابق وزیر اعظم پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات ۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پنجاب میں ضمنی الیکشن متوقع لانگ مارچ مہنگائی سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خان محمد ثناللہ خان مستی خیل کے پارٹی میں فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے مشکل وقت میں جس بے لوث جذبے سے ہمارا ساتھ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔
اس موقع پر مستی خیل صاحب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دریا خان میں ضمنی الیکشن کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھکر اور پی پی 90 کی عوام آپ کی آمد کے لئے شدت سے منتظر ہے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں 12 جولائی کو دریا خان میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ملاقات میں سیکرٹری جنرل اسد عمر ۔فواد چودھری ۔حماد اظہر سمیت دیگر بھی موجود تھے عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف جدوجہد ہر پاکستانی پر فرض ہے منحرف ممبران اسمبلی امریکی سازش کے مہرے کے طور پر استعمال ہوئے ہیں ان کے خلاف انتخابی مہم کو خود لیڈ کروں گا عوام ان ضمیر فروش ممبران اسمبلی کو مسترد کر دیں امپورٹڈ حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے قوم امریکی ایجنڈا مسلط کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے گروہ کے خلاف اٹھ کھڑی ہو جلد کال دوں گا جو امپورٹڈ حکومت کو بہا کر لے جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں