250

بنگلادیش میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں نے تباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 32 ہوگئی ہے

بنگلادیش میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 32 افراد جاں بحق
بنگلادیش میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں نے تباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بارشوں کی وجہ سے تقریباً 3 لاکھ افراد شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب بھی لاکھوں افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہیں۔ سلہٹ ریجن میں 122 سال میں اب تک کی بدترین سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔

پری مون سون بارشوں سے کئی شہروں میں نظام زندگی درہم برہم

بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں آرمی اور نیوی اہل کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں