267

بدبخت شخص نے فائرنگ کر کے ماں باپ، بہن اور بھانجے سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا

لاہورمیں ایک شخص نے فائرنگ کر کے ماں باپ، بہن، بھانجے اور ساس کو قتل کر دیا

فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں امیر چوک پر ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد نے اپنے اہل خانہ اور سسرالی رشتے داروں پر فائرنگ کی، ملزم کی فائرنگ سے اس کے والدہ، والد، بہن اور بھانجہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم نے اپنی ساس کو بھی قتل کیا، ملزم عابد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں