404

بخار، تھکاوٹ، کمزوری، جوڑوں اور عضلات میں درد،بھوک کی کمی،جلد پر حساسیت ظاہر ہوتو خود سے اویات استعمال کرنے کے بجاٸے مستند معالج سے رابطہ کریں ۔ ڈاکٹر سلیم اختر جھمٹ

برسات میں آپ مختلف امراض کا شکار ہو سکتے ہیں۔۔۔ احتیاط و علاج لازم ہے !
گرمیوں کے موسم میں جب بارش ہوتی ہے تو اس موسم میں کئی حشرات جنم لیتے ہیں اس وجہ سے امراض سے انسان کا واسطہ پڑتا ہے۔
مرطوب موسم میں رطوبت سے جنم لینے والی بیماریاں زیادہ پیدا ہوتی ہیں بارش کے موسم میں کیڑے مکوڑے بیماریوں کے پھیلاؤکا سبب بنتے ہیں۔
جب ایک وقت گرم ہو اور ایک وقت ٹھنڈا، ایسے موسم میں ورم کا عارضہ زیادہ لاحق ہوتا ہے، آشوب ِچشم ۔ دماغی جھلی متورم ہوجانا کان میں درد ۔ گیس اور اسہال کی کیفیت لاحق ہوسکتی ہے۔

۔ملیریا: یہ مرض موسم ِبرسات میں عام ہوجاتا ہے،کیونکہ مختلف جگہ پانی جمع ہوجاتا ہے جس سے مچھروں کی افزائش ہوتی ہے جسم میں درد،تیز بخار، قبض، قے، متلی خاص علامات ہیں

ٹائیفائیڈ: برسات میں اس کا جراثیم گوشت پر افزائش پاتا ہے،اورکھانے سے آنتوں میں پہنچ کر بیماری کرتا ہے کمزوری،پیٹ درد، بخار، قے، سردرد، اسہال کبھی قبض خاص علامات ہیں

ڈینگی: بخار ، خارش، سردرد، حساسیت (الرجی)، خون کے مادّہ انجماد (پلیٹ لیٹس) کی کمی۔خاص علامات ہیں

ہیضہ: مکھیاں اس وبا کے پھلاؤ کا خاص ذریعہ ہیں۔ فشارالدم ضعیف (لوبلڈپریشر )، عضلات میں کھچاؤ، دل کی تیز دھڑکن، چاول کے پانی کے رنگ کے اسہال، قے ،شدید درد ِشکم،بخار خاص علامات ہیں

اسہال: اس موسم میں یہ شکایت عام ہو ہوتی ہے اگر پیٹ میں جلن کے ساتھ اسہال ہوں توغذاء کی وجہ اور اگر دن میں کئی بار بغیر درد کے اسہال ہوں تو جگر کی خرابی ہوسکتی ہے

خاص ہدایت یہ کہ اس موسم بخار، تھکاوٹ، کمزوری، جوڑوں اور عضلات میں درد،بھوک کی کمی،جلد پر حساسیت ظاہر ہوتو خود سے اویات استعمال کرنے کے بجاٸے مستند معالج سے رابطہ کریں ۔

ڈاکٹر سلیم اختر جھمٹ
جھمٹ ہومیو پیتھک کلینک (رجسٹرڈ)
خالص ہومیوپیتھک ادویات سے علاج۔۔۔ بغیر کسی نقصان کے۔۔۔ 03017047815

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں