226

اینٹی کرپشن سرگودھا نے محکمہ اوقاف کے نادہندوں سے46لاکھ80ہزار3سو55روپے ریکور کرکے خزانہ سرکار میں جمع کروادئیے۔

اینٹی کرپشن سرگودھا نے محکمہ اوقاف کے نادہندوں سے46لاکھ80ہزار3سو55روپے ریکور کرکے خزانہ سرکار میں جمع کروادئیے۔

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاعاصمہ اعجاز چیمہ صاحبہ کی نگرانی میں ڈویژن بھر میں سرکاری واجبات کے نادہندوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں تیز کی ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوباوثوق ذرائع سے معلو م ہوا تھا ضلع سرگودھامیں محکمہ اوقاف کی سرکاری دوکانیں کے کرایہ دار، کرایہ سرکاری خزانہ میں جمع نہیں کروا رہے ہیں۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری محمد اکرم، سرکل آفیسر،اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی۔ دوران انکوائری محمد اکرم، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھاکی نگرا نی میں محکمہ اوقاف کے افسران نے نادہندوں سے 46لاکھ80ہزار3سو55روپے ریکور کرکے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے ہیں۔سرگودھا ڈویژن کے باقی نادہندوں کے خلاف کاروائی مزید جاری ہے۔
.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں