206

اینٹی کرپشن سرگودھا نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے پر خالد محمود ولد رانا ارشاد کو گرفتار کر لیا

اینٹی کرپشن سرگودھا نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے پر خالد محمود ولد رانا ارشاد کو گرفتار کر لیا.

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا عاصمہ اعجاز چیمہ،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر مفرورملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے.

تفصیلات کے مطابق گل شیر ولد محمد اشرف سکنہ سرگودھا نے تھانہ ہرنولی ضلع میانوالی میں محمد عمر سیکرٹری یونین کونسل، حافظ محمد نصراللہ نکاح خواں سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ملی بھگت کر کے جعل سازی سے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کروا تھا. مقدمہ میں سرکاری ملازمین شامل ہونے اور اینٹی کرپشن دفعات شامل ہونے پر مقدمہ لوکل پولیس تھانہ ہرنولی سے اینٹی کرپشن سرگودھا کو ٹرانسفر کیا گیا. ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمہ کی تفتیش سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب کے سپرد کی. دروان تفتیش مکمل چھان بین کی گئی جس سے ثابت ہوا کہ ملزمان نے ملی بھگت کرتے ہوئے جعلی نکاح نامہ تیار کیا ہے. جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزمان کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا. جس پر آج عدنان حیدر، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی نے ریڈ کر کےجعلی نکاح نامہ ملزم خالد محمود ولد رانا ارشاد علی کو گرفتار کر لیا. باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں. جن کو جلد گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں