258

اینٹی کرپشن سرگودھانے ہائی کورٹ سے ضمانتیں خارج ہو نے پرڈپٹی ڈائریکٹر ہاوسنگ خوشاب سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا

اینٹی کرپشن سرگودھانے ہائی کورٹ سے ضمانتیں خارج ہو نے پرڈپٹی ڈائریکٹر ہاوسنگ خوشاب سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

*ملزمان نے جعل سازی سے جوہرآباد میں کمرشل دوکان ٹرانسفر کی تھی۔*

*امتیاز علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ، کوثر، کلرک،طاہر حفیظ(مفادکنندہ)، عقیل خان او ر مسعود نسیم کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانتیں خارج ہونے پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔*

تفصیلات کے مطابق امتیاز علی ڈپٹی ڈائریکٹر، ہاؤسنگ خوشاب، کوثر کلرک محکمہ ہاؤسنگ خوشاب، عقیل خان اور مسعود نسیم نے مفادکنندہ طاہرحفیظ سے ملی بھگت و جعل سازی سے جعلی شناختی کارڈ بنا کر جوہرآباد میں واقع دوکان نمبر222اپنے نام ٹرانسفر کروا کر آگے فروخت کر دی۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر23/2018تھانہ اینٹی کرپشن خوشاب میں درج کرنے کے احکامات دیئے۔دوران تفتیش ملک محمد خرم انور، ڈپٹی ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن بھکر نے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی جس سے ثابت ہوا کہ جعلی سازی اور ملی بھگت کر کے ملزم طاہر حفیظ نے منظور احمد کی جگہ سجاد شاہ فرضی شخض کو پیش کر کے جعلی شناختی کارڈ بنوا کر2015میں دوکان نمبر222واقع بازار جوہرا ٓبادمحکمہ ہاؤسنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور کلرک کی ملی بھگت سے اپنے نام منتقل کرواکر آگے فروخت کر دی جبکہ عقیل خان اور مسعود نسیم نے جعلی شخص کی منظور احمد کی جگہ شناخت کی اور بطور گواہان بیانات دیئے۔
جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت جناب سپیشل جج، اینٹی کرپشن سرگودھا سے عبوری ضمانتیں کروا لی، سپیشل جج کی عدالت سے ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج ہونے پر ملزمان نے لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانتیں کروائیں، اینٹی کرپشن سرگودھا کی تفتیشی ٹیم نے ہائی کورٹ لاہور میں ملزمان کے خلاف ثبوت پیش کیے جس پر عدالت عالیہ نے بھی ملزم امتیاز علی، ڈپٹی ڈائریکٹر، ہاؤسنگ خوشاب، کوثر کلرک، طاہر حفیظ(مفادکنندہ) عقیل خان اور مسعود نسیم کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے عاطف شوکت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن خوشاب کی سربراہی میں پانچ کس ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں