260

اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینکر عمران ریاض کے کیس سے متعلق رات کو ہونے والی سماعت پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا

اٹک کی مقامی عدالت نے اینکر عمران ریاض کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینکر عمران ریاض کے کیس سے متعلق رات کو ہونے والی سماعت پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا۔

عدالت نے عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کرنےکا 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اینکر عمران ریاض کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہاکیاجائے۔

اٹک پولیس نے اینکر عمران ریاض کوگرفتارکر کے 3 دن کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جب کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی گرفتاری سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے ان کے وکیل کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں