272

الحبیب میڈیکل کمپلیکس دلےوالا وزیراعظم پاکستان کے منصوبے صحت سب کے لئے میں شامل

ضلع بھکر کے علاقہ دلےوالا کی دھرتی کے مایہ ناز ڈاکٹر محمد انور سہیل ملک نے اپنے علاقہ تھل سے محبت اور غریب و نادار مریضوں کی فلاح و بہبود کی خاطر اپنی شبانہ روز کوششوں کی بدولت الحبیب میڈیکل کمپلیکس دلےوالا کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے منصوبے صحت سب کے لئے میں شامل کروا لیا ہے ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان و علاقہ تھل دلے والا و گردونواح کی عوام اب بلاتفریق صحت کارڈ ہیلتھ انشورنس صحت کارڈپلس پروگرام کے تحت مستفید ہو سکے گی اور دس لاکھ روپے تک علاج معالجہ کی مفت سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے گی الحبیب میڈیکل کمپلیکس میں جنرل سرجری زچہ بچہ کے علاج معالجہ کی سہولیات شوگر اور دیگر بیماریوں کے علاج معالجہ کے لئے اس ہسپتال میں مفت اور فوری دستیاب ہونگی اس کے ساتھ ہر مریض کو ایک ہزار روپے سفری اخراجات بھی دیے جائیں گے اب بلا تفریق امیر غریب اپنا قومی شناختی کارڈ دکھا کر علاج کی مفت سہولیات حاصل کر سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں