439

اقدام قتل کیس میں گرفتار مشہور ٹک ٹاکر خاتون عشرت عرف کنگ خان کی درخواست ضمانت

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)اقدام قتل کیس میں گرفتار مشہور ٹک ٹاکر خاتون عشرت عرف کنگ خان کی درخواست ضمانت منظور اقدام قتل کیس میں گرفتار مشہور ٹک ٹاکر مسماۃ عشرت عرف کنگ خان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی گئی رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق
پشاورکے ایڈیشنل سیشن جج جناب بخت عالم نے مقدمہ اقدام قتل کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی،
تھانہ شاہ پور میں مستغیث محمد ظاہر خان نے مسماۃ عشرت عرف کنگ خان پر جرگہ کے بہانے گھر بلا کر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزامات لگا کر ایف آئی آر درج کرنے کی ایک نا کام کوشش کی
جس میں پولیس نے کنگ خان کو گرفتار کیا تھا، کنگ خان کی طرف سے ملک عمان خان اور نبیلہ احمد ایڈووکیٹس ہائی کورٹ پشاور نے کیس کی پیروی کی ملزمہ کی بے گناہی کے بارے میں دلائل دیئے جس پر عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کر لی اور ملزمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں