229

افغانستان میں طالبان نے ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی لگادی گٸی

افغانستان میں طالبان نے ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی لگادی گٸی

کراچی(اے ایف پی، مانیٹرنگ نیوز) امارات اسلامیہ افغانستان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی کے مطابق وزارت مواصلات و ٹیکنالوجی سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں ویڈیو ایپ ٹک ٹاک اور موبائل گیم پب جی کو بند کر دیں، یہ ایپس نوجوان نسل کو گمراہ کررہی ہیں، وزارتِ مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی غیراخلاقی مواد کی اشاعت کو بھی روکے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے یہ بات سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہی،ان کا کہنا تھا کہ ’نوجوان نسل کو گمراہ ہونے سے روکنے کے لیے وزارت مواصلات و ٹیکنالوجی کو افغانستان میں پب جی گیم اور ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں