239

افطاری کے بعد طبیعت سست اور جسم بےجان سا کیوں ہو جاتا ہے۔جانٸے ڈاکٹر شاہد رضا سے

ڈاکٹر شاہد رضا

افطاری کے بعد سستی

اکثر لوگ فکر مند ہو جاتے ہیں کہ افطاری کے بعد طبیعت سست اور جسم بےجان سا کیوں ہو جاتا ہے۔

خالی معدے میں جب خوراک جاتی ہے تو دوران خون باقی جسم کی نسبت نظام انہضام کیطرف تیز ہو جاتا ہے اور غذا کو پیسٹ بنانے کے لئے معدہ مصروف کار ہو جاتا ہے۔ باقی جسم کا دوران خون کم ہونے سے وقتی طور پر نقاہت سی محسوس ہوتی ہے۔ یہ قدرت کا جسم میں خود کار نظام ہے کہ جس عضو سے کام لیا جائے بہتر کارکردگی کے لیے اس کی طرف خون کا دورہ تیز ہو جاتا ہے۔

افطاری کے بعد وقتی طور پر جسم کا سست ہو جانا فطری عمل ہے یہ کسی بیماری کی علامت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں