297

اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ میں احسن اقبال سے بدتمیزی کرنے والے خاندان کے فرد اشامہ شیر نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہوا کہ ہم سے غلطی ہوئی

اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ میں احسن اقبال سے بدتمیزی کرنے والے خاندان کے فرد اشامہ شیر نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہوا کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسامہ شیر کا کہنا تھا کہ پبلک ایریا میں کسی کو بھی اس طرح کہنا نہیں چاہیے، ہم سے غلطی ہوئی۔

بدتمیزی کرنے والی فیملی نے نارووال آکر معذرت کرلی، احسن اقبال

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ احسن اقبال معروف شخصیت ہیں اور ہمارے بزرگ بھی ہیں، ہمیں احساس ہوا کہ اپنی رائے اپنے پاس رکھنی چاہئیں، اور یہ سب سوچتے ہوئے ہم نے احسن اقبال سے معافی مانگنے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر دباؤ میں لینے سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے اسامہ شیر کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے دباؤ میں نہیں لیا، ہم اپنی مرضی سے احسن اقبال کے گھر گئے اور معذرت کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ احسن اقبال نے نہیں کہا کہ پی ٹی آئی جوائن نہ کریں یا ن لیگ جوائن کریں، ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں آیا، پتہ نہیں ایسی باتیں کہاں سے آجاتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معافی مانگنے کا سو فیصد فیصلہ ہمارا تھا، ہماری فیملی کو بھی احساس ہوا کہ جو ہم نے کیا وہ غلط تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں