204

احساس کفالت پروگرام سنٹر بھکر میں رقوم کی ادائیگی میں کسی قسم کی کٹوتی نہ ہونے پائے ڈپٹی کمشنر

بھکر۔۔۔ ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے بھکر جیمنزیم میں قائم احساس کفالت پروگرام سنٹر کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ مستحقین خواتین کو رقوم میں کٹوتی یا کسی بھی حوالہ سے کوئی مشکل درپیش ہو تو بتائیں موقع پر مسائل حل ہوں گے سنٹر میں پانی پینے کیلئے ٹھنڈے کولر رکھے جائیں اور فی الفور مزید پنکھیں لگائیں جبکہ ریسکیو 1122 فوری طور پر سنٹر میں طبی امداد کا کیمپ لگائے ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے کہا کہ مستحقین کو کوئی مسٸلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں انہوں نے سنٹر انتظامیہ کو تاکید کی کہ رقوم کی ادائیگی میں کسی قسم کی کٹوتی نہ ہونے پائے بصورت دیگر متعلقہ زمہ داران کے خلاف موقع پر ایف آئی آرز درج کی جائیں گی علاوہ ازیں انہوں نےسنٹر پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بطور خاص جائزہ لیا اور سی او یونٹس کو ہدایات جاری کیں کہ سنٹر پر عمدہ ترین صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں