255

احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت اہل خاندانوں کو آٹا، گھی، تیل اور دالوں پر سبسڈی ملے گی

پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز 8 دسمبر سے تصدیق شدہ کریانہ سٹورز پر شروع ہو گیا ہے ۔ پنجاب کے 80 لاکھ خاندان اس پروگرام سے مستفید ہوں گے ۔ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت اہل خاندانوں کو آٹا، گھی، تیل اور دالوں پر 2000 روپے کی سبسڈی ملے گی اور وہ ان تمام ضرویات کی اشیا پر 40 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔ اس پروگرام کی کل لاگت 100 بلین روپے ہے۔ یہ پروگرام پہلے وفاقی احساس پروگرام کے تحت قومی سطح پر کام کر رہا تھا۔ اس پروگرام کو اب صوبہ پنجاب میں دوبارہ شروع کیا گیا ہے اور اس کی نگرانی احساس سٹیئرنگ کمیٹی کر رہی ہے، جس کی سربراہ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نے کہا احساس راشن پروگرام وفاق کے مقابلے میں پنجاب میں مکمل طور پر آٹومیٹ ہے۔ 2000 روپے فی ماہ کی سبسڈی بھی وفاقی سطح کے پروگرام میں ہر خاندان کے لیے لاگو ہونے والی رقم سے دگنی ہے۔ ٹارگٹڈ سبسڈی، کریانہ اسٹور پر موبائل پوائنٹ آف سیل اور CSD کے کمپیوٹرائزڈ پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ذریعے کی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں