336

احتیاط لازم ہے تھوڑی سی غفلت آپ کو بیمار کر سکتی ہے چھوٹے بچے اور بزرگ خصوصی توجہ کے حق دار ہیں۔۔۔ ڈاکٹر سلیم اختر جھمٹ

[پوسٹ اچھی لگے تو شیٸر ضرور کریں]

احتیاطی تدابیر اختیار کر کے نہ صرف آپ برسات میں بیمار ہونے سے بچ سکتے ہیں بلکہ اپنے گھر والوں کی صحت کا خیال بھی رکھ سکتے ہیں۔
اس موسم میں غذائیت سے بھرپور غذا استعمال کیجئیے۔ بازاری کھانوں سے پرہیز کریں اور گھر میں کھانا پکانے میں حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھیں۔عام طور پر گھر میں پکاٸے گٸے کھانوں کو درست طریقہ سے محفوظ نہیں کیا جاتا تھوڑی سی غفلت بہترین کھانے کو آلودہ کر دیتی ہے جس سے الٹی پیچش شدید پیٹ درد سردرد اور چکر آنے جیسی علامات پیدا ہو سکتی ہیں
اس موسم میں صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔ نمی کے باعث جراثیم کی افزائش بڑھ جاتی ہے اور یہی بیماریاں پھیلنے کا سبب بنتے ہیں۔ اگر آپ کو فلو کی شکایت ہو تو چھوٹے بچوں کے قریب جانے اور دوسروں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیجیے۔ چھوٹے بچے اور بزرگ خصوصی توجہ کے حق دار ہوتے ہیں۔۔۔
صاف اور تازہ پانی کی مناسب مقدار کا استعمال یقینی بنائیے۔ اگرچہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث پیاس میں کمی واقع ہو سکتی ہے لیکن پانی کی مناسب مقدار پیتے رہنے سے آپ کے جسم سے فاسد مادوں کا اخراج جاری رہتا ہے اور آپ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
اس موسم میں نہانے کے فوری بعد گرم مشروبات کا استعمال فرحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لئیے بھی مفید ہے۔ گرم دودھ یا سوپ پینے سے جسم کے درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
آخر میں انتہاٸی اہم بات کہ تکلیف کی صورت میں خود سے ادویات کھانے سے گریز کریں بلکہ مستند معالج سے فوری رابطہ کریں۔۔۔

ڈاکٹر سلیم اختر جھمٹ
جھمٹ ہومیوپیتھک کلینک دُلےوالا/بھکر
03017047815

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں