235

آر جے ایس لائف کئیر رمضان فوڈ ڈرائیو "حق الناس” کی افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنر بھکر عمران حامد شیخ کی بطور مہمان خصوصی شرکت

آر جے ایس لائف کئیر رمضان فوڈ ڈرائیو "حق الناس” کی افتتاحی تقریب صحرائے تھل دلیوالہ ضلع بھکر میں منعقد کی گئ۔ ڈپٹی کمشنر بھکر جناب عمران حامد شیخ نے بانی و چئیر مین آر جے ایس ڈاکٹر راشد جہانگیر شیخ کی دعوت پر بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت فرمائی اور فوڈ ڈرائیو کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر معزز ین علاقہ و مقامی سپورٹرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
ڈپٹی کمشنر بھکر نے اپنے خطاب میں اس خدمت انسانی پر منتظمین کی حوصلہ افزائی کی اور آر جے ایس لائف کیئر کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں این۔جی۔او کے تمام فلاحی پروجیکٹس میں ضلعی انتظامیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر ریجنل فوکل پر سن ملک فاروق اعظم راں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر 100 سے زائد مستحق و ضرورت مند گھرانوں کو رمضان راشن پہنچایا جائے گا اور ہماری این جی او کی اولین ترجیح ہے کہ حق، حقدار تک پہنچے۔
بانی و چئیر مین آر جے ایس لائف کئیر ڈاکٹر راشد جہانگیر شیخ نے اس موقع پر مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ اہل علاقہ کی خواتین و بچوں کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بہت جلد زچہ و بچہ سینٹر (ایم این سی ایچ سی) کا قیام عمل میں لایا جائیگا اور صحرائے تھل کے باسیوں کیلیئے میگا فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد نومبر 2022 میں کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں تقریب میں تشریف آوری پر تمام معزز مہمان گرامی و صحافتی نمائندگان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں