203

آج یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر محسن چدھڑ

آج کا دن تحریک آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، 23 مارچ 1940 والے جذبے، عزم اور یکجہتی کو اپنا کر ہی پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔ قرارداد پاکستان آزادی کی جدوجہد میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے, آج بھی اسی اتحاد کی ضرورت ہے جو 23 مارچ 1940 کو دیکھنے میں آیا۔آزادی کی نعمت کے تحفظ کیلئے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیر سگالی کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا کر قائد اعظم اورعلامہ اقبالؒ کا خواب پورا کریں گے۔ ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
ہومیوپیتھک ڈاکٹر محسن چدھڑ
چیٸرمین PHF پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں