282

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں "خاندان کا عالمی دن” منایا جارہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد فیملی لائف کی اہمیت اور رشتوں کے حقوق اجاگر کرنا ہے

HAPPY INTERNATIONAL DAY OF FAMILIES
••• 15 May •••

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں "خاندان کا عالمی دن” منایا جارہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد فیملی لائف کی اہمیت اور رشتوں کے حقوق اجاگر کرنا ہے تاکہ معاشرہ پُرامن اور خوشحال رہے۔

یہ دن بلاشبہ عوام الناس میں خاندان کی اہمیت اجاگر کرنے، خاندانی زندگی کو مضبوط بنانے اور خاندانی نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ خاندانی زندگی کے متعلق شعور اجاگر کرنے کا شاندار موقع فراھم کرتا ھے۔ "خاندان کا عالمی دن” خاندان سے جڑے مسائل پر آگاہی، نیز خاندان پر اثر انداز ہونے والے سماجی و معاشی مسائل پر بات کرنے کا موقع فراہم کرتا ھے۔

اس ضمن میں خاندانوں کی دیرینہ روایات کو برقرار رکھنے، فیملیز کے درمیان اتحاد، اتفاق، یگانگت، بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے، ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہونے جیسے عوامل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

This day reflects the importance of families and provides an opportunity to promote awareness of issues relating to families. This day also provides a chance to increase knowledge of the social, cultural, economic and demographic processes affecting families.

اسی لیے میں روایت سے منحرف نہ ہوا
کہ چھوڑ دے نہ مجھے میرا خاندان کہیں
(آصف شفیع)

This year’s theme, "Families and Urbanization”, aims to raise awareness on the importance of sustainable, family-friendly urban policies.

تو سمجھتا ہے کہ رشتوں کی دہائی دیں گے
ہم تو وہ ہیں ترے چہرے سے دکھائی دیں گے
(وسیم بریلوی)

خاندان کے ہر فرد کیلئے وقت نکالنے کی کوشش کیجئے، خُصُوصاً اس کا دکھ درد سمجھنے و بانٹنے کیلئے، یاد رکھئیے دنیا جہان کے ہر انسان میں اک جہاں آباد ہوتا ہے!

خیر اندیش: ذوالفقارعلی جھمٹ، اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں